ساہیوال،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2لڑکیوں سمیت 3افراد جاں بحق

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سایکل سوار 2لڑکیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمدپور روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے غفلت اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار میں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار مظہراقبال ‘عطیہ بتول اورشیریں شہزادی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ثنائ بی بی شدیدزخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس تھانہ بہادر شاہ نے ڈرائیور ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :