Live Updates

عمران خان سڑکوں کی سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں کی سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔وہ اپنی ختم ہوتی سیاست کو بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مارہے ہیں۔بلدیاتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی اس کی بہترکارکردگی کا نتیجہ ہے ۔عمران خان اس شکست سے سبق سیکھیں۔

عوام کی خدمت ہی عبادت،سیاست،دنیا کی سب سے اہم اورقیمتی چیز ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ دوسری جانب عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی اور خدا تعالیٰ نے 20کروڑ عوام کی دعائوں سے ان کی ہر ایسی کوشش کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

2014ء میں دھرنوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے سربراہ نے پاکستان کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اورپھر2نومبر کووہ اسلام آباد بلکہ پاکستان کی ترقی کا لاک ڈاؤن کرنا چاہتے تھے،لیکن انہیں اس میںبھی ناکامی ہوئی وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے ۔انشاء اللہ 2017ء کے آخر میں پاکستان سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اوراجالے ہوں گے۔ زراعت،صنعت،تعلیم ،صحت اوردیگر شعبوں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات