لاہور،ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ پر سات شادی ہال سربمہر کر دئیے ‘ جوہر ٹائون میں زیر تعمیر ریسٹورنٹ مسمار

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی بنا پر فیروز پور روڈ پر واقع سات شادی ہال سر بمہر کر دئیے۔

(جاری ہے)

مذکورہ پلاٹوں پر نہ تو شادی ہالوں کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی اور نہ ہی مالکان نے ایل ڈی اے سے ان کے نقشے منظور کروائے تھے۔سر بمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میں عروج شادی ہال‘ انعم شادی ہال‘ سلک ایونٹ شادی ہال‘قصر نور‘ نور محل ‘ عمر میرج ہال وغیرہ شامل ہیں۔دریں اثناء ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے رہائشی پلاٹ نمبر 51ایل بلاک جوہر ٹائون پر ریسٹورنٹ بنانے کے لئے غیر قانونی تعمیر کیا جانے والے شیڈ بھی مسمار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :