احسن اقبال پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم عہدیداربھی مدعو

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد/بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی ) کے چھٹے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اہم عہدیداروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا بیجنگ پہنچنے پر پاکستان کے چین میں سفیر خالد مسعود نے استقبال کیا۔(و خ )

متعلقہ عنوان :