Live Updates

عمران خان نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ سیجلد بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی

نوازشریف کو پانامہ کیس پر پوری طرح جواب دینا پڑے گا، جمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف سے جواب لینا ہوگا ، چیئرمین نیب کی تقرری عدلیہ کو کرنی چاہیے ، نیب پاکستان میں کرپشن کو بڑھا رہاہے ، چیئرمین نیب فوری استعفیٰ دیدیں ، ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا کسی صورت قبول نہیں ، جوہری حملے سے متعلق جعلی بیان پرخواجہ آصف کے ردعمل سے پاکستان کی بدنامی ہوئی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

عمران خان نے پانامہ لیکس کیس کی  سماعت کیلئے سپریم کورٹ سیجلد  بینچ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس کیس کی فوری سماعت کے لئے جلد بینچ تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کیس کو فوری سنا جائے اور اس کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر ہو ، نوازشریف کو پانامہ کیس پر پوری طرح جواب دینا پڑے گا، پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف سے جواب لینا ہوگا ، چیئرمین نیب کی تقرری عدلیہ کو کرنی چاہیے ، نیب پاکستان میں کرپشن کو بڑھا رہی ہے ، چیئرمین نیب کو فوری مستعفی ہونا چاہیے ، ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا کسی صورت قبول نہیں ، جوہری حملے سے متعلق جعلی بیان پرخواجہ آصف کے ردعمل سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، وزیردفاع جھوٹی خبر پر اتنی بڑی دھمکی دے دیتے ہیں ، تحقیق تو کر لیتے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے لئے فوری بینچ بنایا جائے ، سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر زیر سماعت ہونی چاہیے ، چاہتے ہیں کیس کو فوری سنا جائے ، کیس اتنا لمبا نہیں چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ وہ نوازشریف کے لئے منی لانڈرنگ کرتے تھے ، پانامہ کیس فیصلہ کرے گا کہ پاکستان حقیقی جمہوری ملک بننا ہے یا مافیا کا ملک ، چیئرمین نیب کی تقرری کے متعلق چوہدری نثار کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں ، چیئرمین نیب کی تقرری عدلیہ کو کرنی چاہیے ، نیب پاکستان میں کرپشن کو بڑھا رہی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر نیب صحیح کام کرتی تو ملک میں کرپشن نہ ہوتی ، چیئرمین نیب کو فوری مستعفی ہونا چاہیے ، ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا کسی صورت قبول نہیں ، سوشل میڈیا پر پوچھا جا رہا ہے کہ نیب بتائے کرپشن پر کتنا حصہ دینا ہو گا اور خود کتنا رکھوں ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے نیوکلیئر حملے کے متعلق بیان سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ، یہودی لابی پہلے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف لگی ہوئی ہے ، وزیردفاع جھوٹی خبر پر اتنی بڑی دھمکی دے دیتے ہیں ، تحقیق تو کر لیتے ، اوگرا نیپرا جیسے ادارے حکومت کے تابع ہوں گے تو حکومت اپنی من مانی کرے گی ، پنجاب میں ڈپٹی کمشنر کی سخت مذمت کرتا ہوں ، پانامہ معاملہ پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں ، پوری اپوزیشن متفق ہے کہ پانامہ پر نوازشریف کو جواب دینا پڑے گا ، دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیا اعلان کرتی ہے ، اپوزیشن کا کام حکومت سے جواب لینا ہوتا ہے ، نوازشریف کو پانامہ لیکس پر پوری طرح جواب دینا پڑے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں عوامی نمائندوں کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں ، پاکستان میں جمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف سے جواب لینا ہوگا ، جب بھی حکومت قانون توڑتی ہے تو اپوزیشن کو جواب لینا ہوتا ہے ، پانامہ کے معاملے پر عوام میں جارہے ہیں ، پانامہ میں جو اربوں روپیہ باہر گیا وہ عوام کا پیسہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات