عمران غزنوی نے اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ میڈیا افیئرز کی ذمہ داری سنبھال لی

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) عمران غزنوی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں بطور سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ میڈیا افیئرز کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اوگرا ذرائع نے بتایا کہ عمران غزنوی اس سے قبل بھی اوگرا کے ترجمان رہ چکے ہیں۔ عمران غزنوی سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیونیکیشن اور پرسیپشن مینجمنٹ میں 25 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایم بی اے اور ماس کمیونیکیشن ڈگری ہولڈر ہیں۔ عمران غزنوی مختلف کارپوریٹ سیکٹرز میں سینئر مینجمنٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جن میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن، پلاننگ کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو شامل ہیں۔ عمران غزنوی وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر، میڈیا گروپس اور مختلف آئل سیکٹرز میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :