ظفر اکبربٹ کی طرف سے پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ

پیر 26 دسمبر 2016 18:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما اورجموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مالورہ ایچ ایم ٹی، سمبل ، مج گنڈ اور شادی پورہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ظفر اکب پیلٹ گن سے متاثرہ بٹ عادل احمد بٹ، اشفاق احمد بٹ ، عبدالمجید شیخ ، ارشاد کریم وانی ، عدنان اشرف غنی اور دیگر کے گھر گئے اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

ظفر اکبر بٹ نے معراج سمیر احمد ، شارف بٹ اور ایم رفیق کے ہمراہ آزادی پسند رہنماء محمد شفیع ریشی کے گھر گئے اور ان سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔