بھارتی حکمران اسرائیلی طرز پر کشمیری مسلمانوں کو بے دخل کرکے غیر مسلم مہاجرین کو بسانے کی کوشش کررہے ہیں : یاسمین راجہ

پیر 26 دسمبر 2016 18:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما اورمسلم خواتین مرکز جموں وکشمیر کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے غیرریاستی ہندئوں کو جموںو کشمیر کے باشندے قراردیے جانے کے لئے اُنہیں اقامتی اسناد فراہم کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یاسمین راجہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران اسرائیلی طرز پر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے جموںو کشمیر کے مسلمانوں کو اپنے گھروں اور علاقوں سے بیدخل کرکے غیر مسلم مہاجرین کو ریاست میں بسانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کے مسلمانوں کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے جس کا بروقت توڑ نہ کیا گیا تویہ مستقبل میں مسلمانوں کو تباہی و بربادی کا باعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے حریت پسند قیادت سے اپیل کی کہ وہ متحد و متفق ہوکر بھارت اور اُس کے ایجنٹوںکی سازش کو ناکام بنانے کے لئے عوامی سطح پر ایک منظم احتجاجی پروگرام ترتیب دیں۔یاسمین راجہ نے کہا کہ اگر بھارت اور اُس کے ایجنٹ مسلمانوں کے خلاف اس خطرناک منصوبے سے باز نہ آئے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کا رُخ موڑ کر اس کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ۔اُنہوں نے بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :