وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویویش کی ملاقات

وزارت مذہبی امور اور یونیورسٹی کے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا

پیر 26 دسمبر 2016 18:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویویش نے ملاقات کی جس میں وزارت مذہبی امور اور یونیورسٹی کے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر جامعہ نے سعودی عرب جانے حاجیوں کو دی جانے والی بہتر سہولیات اوراس ضمن میں بہترین انتظامی اقدامات پر وزارت کے اقدامات کو سراہا اور وفاقی وزیر کویونیورسٹی کی مبطوعات بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :