عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے، بابر حیات تارڑ

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرایم این اے ریاض الحق جج ‘ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس‘ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد مجید سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ،انہو ںنے مزید بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مختلف سکیموں کیلئے ایک ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے جن میں سے پچاس کروڑ ہر ایم این اے جبکہ بقیہ پچاس کروڑ ایم پی اے کیلئے مختص ہونگے جنہیں وہ اپنے علاقوں میں بجلی ‘گیس‘نئے سکولوں کی تعمیر و سہولیات کی فراہمی اورہسپتالوں میں سہولیات کے علاوہ دیگر دیہی و شہری ترقیاتی سکیموں پر خرچ کریں گے،انہوں نے دیگر محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کو بھر پور طریقے سے مکمل کرنے کیلئے ہر ادارہ اپنی ٹیم بنائے اور ترجیحی بنیادوں پر ان پر اپنی توجہ مرکوز کرے، کمشنر نے کہا کہ عوامی نمائندے جلد از جلد اپنی سکیموں کی تفصیلات بمعہ تخمینہ انہیں بھجوائیں تا کہ بلا تاخیر کام شروع کیا جائے، مزید براں انہوں نے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دیئے گئے بجٹ میں اپنی سکیمیں مکمل کرنے کی کوشش کریں ، انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ذاتی طو رپر ہفتہ وار ان سکیموںکو ریویو بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :