چوہدری شجاعت حسین کی جنید جمشید کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے معروف نعت خواں جنید جمشید کے گھر جاکر ان کے بھائی ہمایوں جمشید اور اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت نے کہا جنید جمشید انتہائی نفیس شخصیت کے مالک تھے ان کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر ہمایوں جمشید نے کہا کہ ہمیں امید ہے اس طیارہ حادثہ کے حوالے سے شفاف تحقیقات ہوں گی اور رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے تاکہ دوبارہ اس طرح کے حادثات رونما نہ ہوں۔