یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 18:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 33میڈیکل کالجوں کے 4620طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 3731 پاس جبکہ 835فیل قرار پائے۔

(جاری ہے)

کامیابی کا تناسب 81.71فیصد رہا۔اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی میمونہ افتخار علی نی897/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی عروسہ کنول نی881/1000نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی کالج ہی کے فرحان مصطفی نی877/1000نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات10فروری 2017ء سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :