این بی پی نیشنل جونیئرا سکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی

پیر 26 دسمبر 2016 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)پانچویں این بی پی نیشنل جونیئرا سکواش چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔افتتاحی میچز میں ہمام اعجاز نے ٹاپ سیڈ شیراز اکبرسنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے اپ سیٹ شکست دی۔

(جاری ہے)

تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اس میں انڈر11 ، انڈر13 ، انڈر15 اور انڈر17 کے مقابلے شامل ہیں، فائنل28 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

این بی پی کے ریجنل سربراہ وسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال یہ ایونٹ کراتے ہیں اورانتہائی خوشی کی بات ہے کہ کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس قسم کے مقابلوں کا مقصد ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرسکیں ۔