میلبورن ٹیسٹ کے دوران مکھیوں کی یلغار

اظہر علی کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ کا سامنا کرنے کیلیے تیار تھے کہ بڑی تعداد میں مکھیاں میدان میں گھس آئیں

پیر 26 دسمبر 2016 18:00

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز مکھیوں نے یلغار کر دی جس سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریشان ہو گئے۔

(جاری ہے)

میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں مکھیوں کی اچانک یلغار دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا، پاکستانی اوپنر اظہر علی کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ کا سامنا کرنے کیلیے تیار تھے لیکن بڑی تعداد میں میدان میں داخل ہونے والی مکھیوں کی وجہ سے انہیں پیچھے ہٹنا پڑا، بن بلائے مہمانوں کو بھگانے کیلیے بھاری مقدار میں سپرے کا استعمال کرنا پڑا۔