فیس بک اور گوگل من گھڑت خبروں کے خلاف مؤثر اقدامات کریں، سربراہ یورپی کمیشن

پیر 26 دسمبر 2016 18:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر نے فیس بک اور گوگل پر زور دیا ہے کہ وہ ’من گھڑت‘ خبروں کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ینکرکا کہنا ہے کہ یہ بات ان سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ اہداف مقرر کریں کیونکہ اعتبار ہی اٴْن کا اہم ترین سرمایہ ہے۔ ینکر کے مطابق سوشل میڈیا خود ایسے معیارات کی ترویج کا ذمہ دار ہے، جن کی مدد سے مثلاً انتخابات میں دھاندلی وغیرہ کو روکا جا سکے۔ جرمنی میں بھی آج کل من گھڑت خبروں کے خلاف جنگ میں زیادہ سے زیادہ سخت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :