خلدون جاوید ملک ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017 میں ممتاز صنعتکار و سابق چیئرمین طاہرجاوید ملک کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں ایگزیکٹو ممبران نے خلدون جاوید ملک کو چیئرمین، ڈاکٹر شفیق اے نقی کو سینئر وائس چیئرمین اور میاں شہریار علی کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا،لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تمام ایگزیکٹو ممبران اور سابقہ چیئرمینوں نے مشترکہ طور پر2017کیلئے تمام عہدیدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو بلامقابلہ منتخب کیا ۔

سابق سینئر وائس چیئرمین خلدون جاوید ملک کو انکی خدمات پرانہیں لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز کانیا چیئرمین منتخب کرلیا ۔ 6۔ایگزیکٹو ممبران بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں خواجہ شہزاد ناصر،حافظ عمران حمید ، عامر شبیر خان،جہانزیب ایس خواجہ، مسعود نظامی،ڈاکٹر شفیق شامل ہیں۔تمام عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھالیا ہے۔