تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک نئی منڈیاں تلاش کی جائیں،راجہ عدیل

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک معاشی منڈیاں تلاش کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں جس سے ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا، پاکستان بیوروآف اسٹیٹکس کی پورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں پاکستانی برآمدات184ارب روپے جبکہ درآمدات442ارب رہی ۔

راجہ عدیل نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا انعقاد اور ملکی اشیاء کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جا نی چاہئے۔