لاہور ہائیکورٹ نے فیکٹری مزدوروں کی ٹرانسپورٹرز سے اڈا فیس کی وصولی رک دی

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیکٹری مزدوروں کی ٹرانسپورٹرز سے اڈا فیس کی وصولی روکتے ہوئے ڈی سی او اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 18جنوری تک جواب طلب کر لیا۔۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹرانسپورٹرز کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹرز پر اڈہ فیس عائد کر دی گئی ہے اور جو ٹرانسپورٹرز سرکاری اڈا استعمال نہیں کرتے وہ بھی فیس ادا کرنے پر مجبور ہیں، قانون کے مطابق نجی ٹرانسپورٹرز سے اڈہ فیس وصول نہیں کی جا سکتی لہذا نجی ٹرانسپورٹرز سے اڈا فیس وصول کرنے سے روکا جائے۔

ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فیکٹری مزدوروں کی ٹرانسپورٹرز سے اڈا فیس کی وصولی روکتے ہوئے ڈی سی او اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اٹھارہ جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ اس سے پہلے عدالت نجی تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ سے بھی اڈا فیس کی وصولی روک چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :