انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاضافے کارحجان

اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاضافے کارحجان دیکھاگیاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.83روپے سے بڑھ کر104.85روپے اورقیمت فروخت104.88روپے سے بڑھ کر104.90روپے پرجاپہنچی تاہم30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت فروخت108.50روپے سے گھٹ کر108.20روپے پرآگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں90پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت فروخت114.10روپے سے کم ہوکر113.20روپے پرآگئی اسی طرح80پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.50روپے سے گھٹ کر131.70روپے اورقیمت فروخت134روپے سے گھٹ کر133.20روپے ہوگئی۔#