خواجہ سعد رفیق کے دور میں ٹرینوں کے تیل زیادہ کھپت کرنا شروع کر دیا

سفر کرنے کے باوجود ٹرینوں کو تیل فراہمی کے نام پر اربوں روپے لوٹ لئے گئے، رپورٹ پی اے سی کو ارسال

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کرپشن کی نئی داستان سامنے آ گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے دور میں اربوں روپے کے تیل خریداری میں کرپشن ثابت کر کے رپورٹ قومی اسمبلی کو فراہم کر دی ہے۔ آن لائن نے یہ رپورٹ حاصل کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں کمی آئی ہے جبکہ ریلوے انجنوں نے فی کلومیٹر 164ء فیصد تیل زیادہ کھپت کیا ہے جس کے نتیجہ میں اربوں روپے اضافی طور پر تیل کی خریداری کے نام پر قومی خزانہ سے نکلوائے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 2008ء سے 2013ء تک تیل کی خریداری پر 4ارب 12کروڑ سی6ارب79کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے اس دوران 2008ء میں ٹرینیں30183337کلو میٹر سفر طے کرتی تھیں اور فی کلو میٹر ٹرین 136روپے ک اتیل کھپت کرتی تھیں رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد تیل کی کھپت میں یہ فی کلومیٹر اضافہ359.78روپے فی کلو میٹر تک جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2008ء میں 30.18ملین کلو میٹر ٹرینوں کے سفر کر کے 4ارب 11کروڑ کا تیل کھپت کی ہے۔2009ء میں 30.27 ملین کلومیٹر طے کر کے 6ارب سے زائد کا تیل لگایا ہے۔ 2010ء میں 29.88ملین کلومیٹر سفر کر کے 6ارب 60کروڑ روپے کا تیل لگایا ہے۔ 2011ء میں ٹرینوں نی26.37ملین کلومیٹر سفر طے کرنے پر ٹرینوں نے 6ارب 40کروڑ کا تیل لگایا ہے۔ 2012ء میں ٹرینوں نی20.73ملین کلومیٹر سفر طے کر کے 6ارب 83کروڑ کا تیل لگایا ہے جبکہ خواجہ سعد کے دور میں 2013ء میں ٹرینوں نی18.86ملین 359روپے تک اضافہ دکھا کر قومی خزانہ سے اربوں روپے لوٹ لئے ہیں۔(رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :