پاکستان میں ٹی بی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے‘ عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

فیصد یہ اموات غریب ملکوں یا متوسط آمدنی والے ملکوں میں ہوتی ہیں، 60 ہزار بچے بھی شامل ہیں جنکی عمریں پندرہ سال سے کم ہوتی ہیں، عالمی ادارہ صحت

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) دنیا میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 9 ملین ہے اور ہر سال دو ملین افراد ٹی بی کی مرض سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ 93 فیصد یہ اموات غریب ملکوں یا متوسط آمدنی والے ملکوں میں ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کو پانچواں متاثرہ ملک قرار دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں ہر سال تین لاکھ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ان میں 60 ہزار بچے بھی شامل ہیں جنکی عمریں پندرہ سال سے کم ہوتی ہیں صرف خیبرپختونخواہ صوبے میں ہر سال 55 ہزار تی بی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ صوبہ ملک کے باقی تمام صوبوں سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

ملک سے اس مرض کے خاتمہ کیلئے ٹی بی ایسوسی ایشن 1958 ء سے سرگرم عمل ہے اس تنظیمکا مقصد عوام میں ٹی بی کے مرض بارے شعور آگہی ہے یہ تنظیم ٹی بی سے متاثرہ غریب مریصوں کی مدد کیلئے ہر دم تیار رہتی ہے اور مرض کی تشخیص کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹی بی بیکٹریا متاثرہ شخص سے دوسرے تندرست افراد میں منتقل ہوسکتا ہے۔ اس لئے احتیاطی تدابیر بھی بنانا چاہئے۔ ٹی بی مریض کو گھر اور معاشرہ کے دیگر افراد سے خود کو علیحدہ کرلینا چاہیے۔ (عابد شاہ/رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :