ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈسیکورٹی آفیسر ریٹائرڈ میجرمحمد واصف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) تر بیلا ڈیم پراجیکٹ واپڈا کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈسیکورٹی آفیسر ریٹائرڈ میجرمحمد واصف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تر بیلا ڈیم واپڈا فیلڈسیکورٹی کے انچارج آفیسر کرنل ولی رحمان اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ سیکورٹی آفیسرریٹائرڈ محمد واصف نے گزشتہ روزتر بیلا ڈیم پہنچنے کے بعدجنرل منیجر تر بیلا ڈیم اقبال مسعو د صدیقی سے ملاقات کر نے کے بعد ڈپٹی ڈائر یکٹر فیلڈ سیکورٹی آفیسر واپڈا تر بیلا ڈیم کی حیثیت سے باقاعدہ چارج لے کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں ۔