جاپان اور امریکہ کے درمیان امریکی اڈوں پر کام کرنیوالے ملازمین کا استثناء محدود کرنے پر اتفاق، جلد معاہدے پر دستخط ہو جائینگے

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) جاپان اور امریکہ نے امریکی اڈوں کے ملازمین کے استثنا کو محدود کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان اور امریکہ کے درمیان جولائی سے ’’سٹیٹس آف فورسز ‘‘ نامی معاہدے کے تحت ٹوکیو میںا مریکی اڈوں پر کام کرنیوالے سویلین کنٹریکٹر کے تحفظ پر اعتراضات کے متعدد نکات پر مذاکرات جاری تھے۔ جاپانی وزیر خارجہ فیومیو کیشائیدا نے بتایا کہ طویل مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے معاہدے کے اہم نکات پر اتفاق کر لیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب اس معاہدے پر صدر اوبامہ کے دور میں دستخط ہو جائیں گے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :