وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پی ایس ایل کو پرائیویٹ کمپنی بنانے کی حمایت کردی

پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے،وفاقی وزیر بھارت جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہے جس پر توجہ دی جائے گی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرکے پرائیوٹ کمپنی بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، بھارت جنگ کی بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گیجب کہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہے جس پر توجہ دی جائے گی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ہر معاملے پر اپنا ایجنڈہ ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے اقدام کی حمایت کرینگے کیونکہ پی ایس ایل میں ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہیاگر پرائیوٹ کمپنی فلاپ ہوئی تو پھر معاملے کا جائزہ لینگے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو کھیل قابل دید تھا امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان بہتر کھیل پیش کرئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار ملک جنگ کے بجائے کھیلوں کے میدان میں پاکستان سے مقابلہ کریں ، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکالنے کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال2017 پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کا سال ہو گاجبکہ پاکستان میں خواتین سپورٹس کے حوالے سے حکومت بہت پیچھے ہیجس پر توجہ دی جائے گی