سپورٹس ڈیسک*

انٹر کالجیٹ کبڈی چیمپین شپ، پنجاب کالج راولپنڈی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا فیصلہ کن معرکے میںپنجاب کالج نے گورئمنٹ کالج اٹک کو 38کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے شکست دی

پیر 26 دسمبر 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ کبڈی چیمپین شپ میں پنجاب کالج راولپنڈی نے شاندار کھیل کی بدولت گورئمنٹ کالج اٹک کو 38کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے شکست د یکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روزہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی بورڈ سے ملحق 6تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ کے فائنل میں پنجاب کالج راولپنڈی کی پلیئرز محمد وقاص ، برہان طارق ، عاصم محمود اور فرحان علی کے بہترین کھیل کی بدولت چیمپین کالج نے گورئمنٹ کالج اٹک کو 38کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے انٹر کالجیٹ چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیمپین شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کے شعبے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دھانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :