لاہور،بیٹے سے پسند کی شادی کرنے کا رنج،رائیونڈ سسر نے ڈنڈوں سے بہو کو قتل کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) بیٹے سے پسند کی شادی کرنے کا رنج،رائیونڈ کے علاقے میں سسر نے ڈنڈوں کے وار کرکے بہو کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رضوان عمر گوندل کے مطابق سسر کے ہاتھوں بہو کے قتل کا واقعہ رائیونڈ کے محلہ امین پورہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں شہزاد نامی شخص نے اپنی بہو ارم صوبیہ کو ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے چند ماہ قبل ملزم کے بیٹے شہباز سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کا ملزم کو شدید رنج تھا۔ملزم نے ڈنڈوں کے وار کرکے بہو کو قتل کردیا۔جس کو پولیس نے گرفتار کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :