لاہور، پریکٹیکل کی کاپیاں اور پیپرز بورڈ آفس میں چیک کرنے کا طریقہ ناکام

چار سال بعد عملی امتحان لینے کا پرانا نظام بحال کردیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پریکٹیکل کی کاپیاں اور پیپرز بورڈ آفس میں چیک کرنے کا طریقہ ناکام ،چار سال بعد عملی امتحان لینے کا پرانا نظام بحال کردیا گیاتفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں پریکٹیکل کی کاپیاں اور پیپرز بورڈ آفس میں چیک کرنے کا طریقہ کار ناکام ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہوربورڈ کیجانب سے چار سال کے تجربے کے بعد پریکٹیکل کا پرانا نظام بحال کردیا گیا ہیلاہور بورڈ نے عملی امتحان کیلئے گریڈنگ سسٹم دوہزار تیرہ میں متعارف کرایا تھا، تاہم چارسال بعد عملی امتحان کیلئے بچوں کوگریڈ لگانے کا سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ پریکٹیکل کے امتحان میں بچوں کو اے ، بی ، سی گریڈ کی بجائے نمبرز ایوارڈ ہونگے۔لاہور بورڈکے مطابق فزکس ،کمیسٹری اور بیالوجی تیس، تیس نمبر جبکہ کمپیوٹر کے مضمون میں پچاس نمبر کا پریکٹیکل ہوگا جبکہ پریکٹیکل ایگزمینر امتحانی سنٹرمیں پریکٹیکل کی کاپیاں اورپیپرز چیک کرکے بچوں کو نمبر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :