حبس بے جا کیس: سائلہ کو لینے کے دینے پڑ گئے

عدالت نے درخواست گزار کو ہی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) حبس بے جا کیس ، سائلہ کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کی سماعت کے دوران عدالتی مقررہ کردہ بیلف نے مغویہ صنوبر بی بی کو تیسری پارٹی سے بازیاب کرا کر عدالت کے سامنے پیش کیا ۔

بیلف نے تھانہ رمنا پولیس کی مدد سے مغویہ کو مریم بی بی کے قبضہ سے برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں مغویہ نے بیان دیا کہ حبس بے جا اور میری بازیابی کی درخواست دینے والی خاتون ، کوثر بی بی نے مجھے ناجائز قبضہ میں رکھا ہوا تھا اور زبردستی مجھ سے جسم فروشی کا پیشہ کراتی تھی ۔ چار یا پانچ دن قبل میں موقع پاتے ہی اس کی حراست سے بھاگ نکلی اور اپنی عزیزہ مریم بی بی کے پاس جا پہنچی تاہم میری بیٹی مقدس ابھی تک کوثر کے قبضہ میں ہے ۔ فاضل جج نے مغویہ کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار کوثر بی بی کو اہلکار تھانہ رمنا پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف متعلقہ قابل دست جرم کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :