اسلام آباد،ضلعی عدالت اسلام آباد نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جیل بھیج دیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جیل بھیج دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے منشیات فروشی کے مقدمہ کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے سماعت کے دوران ملزم محمد بلال عرف بلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم محمد بلال سے تھانہ اے این ایف نے 70 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 190/2016 کے تحت ایف آئی آر درج کر رکھی ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :