چشتیاں،پولیس نے دوران زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دو خواتین کے قاتلوں کا سراغ لگالیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) چشتیاں پولیس نے دانش سکول چشتیاںکے قریب دس روز کے دوران زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دو خواتین کے قاتلوں کا سراغ لگالیا ہے اور توقع ہے جلد انہیں گرفتار کر لیاجائے گا شقی القلب اور ظالم ملزمان نے 13دسمبر کو ایک خاتون بشیراں بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا بعدازاں 23دسمبر کو دانش سکول میں ٹیچرز کے فلیٹس پر کام کرنے والی 40سالہ ملازمہ رمضاناں عرف سمیرا بی بی کو بھی زیادتی کے بعد قتل کر دیا قتل کی دو وارداتوں سے علاقہ بھر میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ کے لوگوں نے سخت احتجاج بھی کیا تھا ڈی پی او بہاولنگرلیاقت علی ملک نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے پولیس انسپکٹر کی قیادت میںخصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے الیکٹرانکس آلات کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا لیا جنکی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :