ایبٹ آباد، ٹی ایم اے کی نااہلی ایک ہفتے سے شہزادہ مسجد کے مین گیٹ کے سامنے گندے پانی کا گٹر بند

منتخب عوامی بلدیاتی نمائندگان اور ٹی ایم اے اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد تحصیل حکومت ٹی ایم اے کی نااہلی ایک ہفتے سے شہزادہ مسجد کے مین گیٹ کے سامنے گندے پانی کا گٹر بند ، منتخب عوامی بلدیاتی نمائندگان اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو اہل محلہ کی طرف سے بار بار درخواست کے باوجود کان پر جوں تک نہ رینگی ڈی آئی جی و کمشنرہزارہ کی بھی اسی روڈ سے گزر گاہ ہے مگر افسران بالانے بھی آنکھیں بند کر لیں اہل محلہ سراپا احتجاج ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے پوش علاقے سول لائن سرکلر روڈ پر واقع یونین کونسل ملکپورہ کے داخلی راستے پر شہزادہ مسجد کے مین گیٹ کے سامنے ایک ہفتے سے گندے پانی کا گٹر بند ہے جس کی وجہ سے شہزادہ مسجد چوک سے پیدل گزرنے والے شہریوں اورنمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، متعدد بار منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو گٹر کھولنے کے حوالے سے کہا گیا مگر تاحال کسی نے بھی گٹر کھولنے پر توجہ نہ دی اسی روڈ سے روزانہ ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر کا گزر ہوتا ہے مگر اس شہر لاوارث کی کوئی بھی سننے والا نہیں اہل محلہ نے بلدیاتی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض منتخب بلدیاتی اہل محلہ سے انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا بدلہ لے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کے گھر کے سامنے بھی گٹر لائن کھولنے سے سے متعرض ہیں اہل محلہ نے مطالبہ کیا کہ اگر تحصیل ناظم ایبٹ آباد فی الفور نوٹس لے کر گٹر لائن نہ کھلوائی تو بلدیاتی نمائندوں اور ٹی ایم اے کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا اور کہا کہ یونین کونسل کو مثالی اور ماڈل بنانے کے دعویدار بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :