وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقے میں چوری

چوروں کا موبائل ملنے کے باوجود نااہل ایس ایچ چوروں کے خلاف مقدمہ نہ درج کر سکا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ انتخاب کے گائوں گھڑتھامہ میں چوری ہونے والی غریب شخص کی کار کو چوری کر نے والے چوروں کا موبائل ملنے کے باوجود نااہل ایس ایچ او چناری نے 48گھنٹے گذرنے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی چوروں کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو ئے عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار تشویش آئی جی آزاد کشمیر سے نوٹس لینے نااہل ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کر نے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوارکی درمیانی رات چناری کے نواحی گائوں گھڑتھامہ میں غریب شخص کی کار کو نا معلوم چور وں نے لے جا کر گہری کھائی میں گرا کر تباہ کر دیا تھا جس کے بعد تھانہ پولیس چناری کے اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر معاہینہ کیا اور وہاں سے چوروں کا موبائل قبضہ میں لیا 48گھنٹے گذرنے کے بعد بھی تھانہ پولیس چناری موبائل حاصل کر نے کے باوجود چوروں کو گرفتار نہیں کر سکے اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے آئی جی آزاد کشمیر سے نوٹس لینے نااہل ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی اور غریب شخص کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے عرصہ میں تھانہ پولیس چناری کی حدود میں ڈکیٹی ،چوری کی واردتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن پولیں ان وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی جس کے باعث عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :