کوئٹہ،ضلعی انتظامیہ کا مجسٹریٹ اور دیگر عملے کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں واقعہ بیسک ہیلتھ یونٹ کا دورہ ، ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری پورٹ محکمہ صحت کے حکام کو بھیج دی

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مجسٹریٹ اور دیگر عملے کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں واقعہ بیسک ہیلتھ یونٹ میں ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کو چیک کیا اور رپورٹ محکمہ صحت کے حکام کو بھیج دی اور مختلف علاقوں میںنرخنامے نمایاں طور پر آویزاں نہ کرنے والے پانچ دکانداروں کو گرفتار کر لیا گزشتہ روزڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور مجسٹریٹ ببرک خان اور ارباب عنایت کاسی سمیت دیگر عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی ترخہ ، احمد خان زئی، کیچی بیگ، ولی جیٹ میں موجود بیسک ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر ادویات کی کمی سمیت عملے کی حاضری اور آلات کی عدم فراہمی کے حوالے سے چیزوں کا معائنہ بھی کیا اور رپورٹ مرتب کرکے ادویات اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے محکمہ صحت کے حکام کو بھیج دیئے ہیں اس کے علاوہ متعلقہ حکام نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشی کو روکنے کے لئے مختلف دکانوں پر نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں نہ کرنے والے پانچ دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :