مظفرآبا، مظفرآباد میں بااثر افراد کی بادشاہت دکانوں اور مکانات سے کمیشن اور غیر ریاستی افراد کو محفوظ رہائش گاہیں دینے کا انکشاف ضلع،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ہتھیار ڈال دئیے

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میں بااثر افراد کی بادشاہت دکانوں اور مکانات سے کمیشن اور غیر ریاستی افراد کو محفوظ رہائش گاہیں دینے کا انکشاف ضلعی انتظامیہ بے بس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ہتھیار ڈال دئیے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد ، نیو لاری اڈہ ، نیلم پل، تااولڈ سیکرٹریٹ ، بنک روڈ ، تانگہ اسٹینڈ سمیت دیگر مقامات پر دارلحکومت مظفرآباد کے بااثر شہری نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دکانوں اور بلدیہ اوقاف کی دکانو ں کو سستی کرایہ نامے پر حاصل کرکے بھاری کرایہ پر آگے دینے کے علاوہ غیر ریاستی افغانی اور وزیر استان کے رہائشیوں کو بھی رہائشیں اور دکانیں کرایہ پر دے رکھی ہیں جبکہ غیر ریاستی افراد کو باقاعدہ اپنی پرچی اورنام دے رکھا ہے جس کے باعث پولیس یا ضلعی انتظامیہ ان پر ہاتھ ڈالنا آسمان سے تارے توڑنے کے برابر سمجھتے ہیں جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس کے آگے بے بس ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر میں چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی پر قابو نہ پایا جاسکا جو کہ سوالیہ نشان ہے انسپکٹر جنرل پولیس ،ایس ایس پی مظفرآباد فوری طور پر نوٹس لے کر بااثر شخصیات کے خلاف کاروائی کریں ۔