فاطمہ جناح روڈ سرگودھا کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات کاآغاز

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ نے فاطمہ جناح روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو کو کم کرنے کیلئے اس روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں اسلام پورہ پل پر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلہ میں فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کیا جائیگا ۔ فاطمہ جناح روڈ پر بعض دکانداروںنے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ، بلدیہ حکام نے فاطمہ جناح روڈ سے تجاوزات کو ختم کرکے روڈ کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام پورہ پل پر سڑک کی تعمیر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔