ضلع کونسل سرگودھا کے شعبہ صحت کے زیرِ اہتمام تین روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ آج لگایا جائے گا

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ضلع کونسل کے شعبہ صحت کے زیرِ اہتمام تین روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ آج 27دسمبر بروز منگل سے چک نمبر 36 جنوبی میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاوید شیخ او رمعروف آئی سرجن ڈاکٹر کنور عثمان سعید کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے مفت آپریشن کرنے کے علاوہ ادویات ، لینز دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ ورثا کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔