ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ڈاکٹر زوالفقار علی بھٹی

پیر 26 دسمبر 2016 17:50

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وسائل قوم کی امانت ہیںجنہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ایمانداری سے خرچ کررہے ہیں، وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر زوالفقار علی بھٹی نے چک 100شمالی میں جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا اورپاکستان مسلم لیگ (ن )کی جانب سے اقتصادی راہداری عوام کیلئے تحفہ ہے۔

اس سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا اور روزگار کی فراہمی میں یہ منصوبہ سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کی ترقی ‘ ملک میں امن‘ استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :