وفاقی اردو یو نیورسٹی کے کراچی کیمپسز بینظیر بھٹوکی برسی کے موقع پر (آج) بند رہیں گے، امتحانات معمول کے مطابق ہونگے

پیر 26 دسمبر 2016 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی اردو یو نیورسٹی کے کراچی کیمپسز (آج)منگل کو بند رہیں گے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق جامعہ اردو کے کراچی کیمپسزآج منگل کوسابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکی برسی کے موقع پر بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم جامعہ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔

متعلقہ عنوان :