صوابی، خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کا قضیہ ڈرامائی شکل اختیا ر کر گیا ،حکومتی ذمہ داران متحرک

دوہری شہریت ہولڈر کی اہم ترین اور حساس سیٹ پر تعیناتی پر مقتدر طبقے پریشان

پیر 26 دسمبر 2016 17:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) خیبر پختون خوا آئل اینڈ گیس کمپنی کا قضیہ ڈرامائی شکل اختیا ر کر گیا ۔حکومتی ذمہ داران متحرک۔ دوہری شہریت رکھنے والے کی اہم ترین اور حساس سیٹ پر تعیناتی پر مقتدر طبقے پریشان۔بیچ چوراہے بھانڈہ پھوڑنے والے کمپنی کے جنرل منیجر کو سوشل میڈیا پر سلام پیش کرنے پر کئی ملازمین فارغ ۔

اب ایک وسیع البنیاد اور شفاف انکوائری ضروری ہے ۔عوامی اور سیاسی حلقے۔۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا ہ آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے خلا ف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے اہم ترین ذمہ داران چیف کی طرف سے پوری حکومت کو اندھیرے میںرکھنے پر سخت نالاں ہیں اور وہ اس معاملے پر ایک وسیع البنیاد اور شفاف انکوائری کے بارے میں منصوبہ بندی میں مصروف ہیں انتہائی با خبر حلقوںکے مطابق اس انکوائری میں چیف ایکزیکٹیو اور بر طرف جنرل منیجر KPOGCL نذیر الحق کو بھی طلب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیالوجی کا کام ملک کی سلامتی سے جڑاہوا ہوتا ہے کیوںکہ اسمیں تیل وگیس کی تلاش کے لئے ڈیٹا کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور کسی بھی جیالوجسٹ کا ملک کی حساس ایجنسیاں بڑی باریک بینی سے سکروٹنی کرتے ہیںتو جب سے چیف ایکزیکٹیو رضی الدین کے بارے میں ڈوول نیشنلٹی (امریکی نیشنلٹی) کا انکشاف ہوا ہے تو اس حوالے سے ملک کے مقتدر طبقے بھی معاملات کی بڑی باریک بینی سے انکوائری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :