پولیس عوام کے جان و مال کی تحفظ کرنے میں بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے میں ان کا کر دار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،ڈی آئی جی صوابی

پیر 26 دسمبر 2016 17:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ پولیس فورسز نہ صرف عوام کے جان و مال کی تحفظ کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے بلکہ جرائم کے خاتمے کے لئے ان کا کر دار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائنز شاہ منصور میں 140ویں ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو کو گارڈ آف آنر پیش کی ،میرٹ کی بنیاد پر تمام ریکروٹس خاصی قابلیت رکھتے ہیں عوام کی صحیح فیصلے پر مبنی کریں گے ،ڈی آئی جی مردان ریجن اعجاز احمد حال ہی سے 2014سے لیکر ابھی تک ٹوٹل 947ریکروٹس نے بہترین تربیت حاصل کی اس کی سہرہ ہمارے آفسران بالا حکام کو جاتے ہیں ،ایس پی مزمل خان پرنسپل صوابی ٹریننگ سکول شاہ منصور۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان ریجن اعجاز احمد ،و ،ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان،تحصیل ناظم واحد شاہ ، ڈی ایس پیز صوابی گوہر خان ،اظہار شاہ خان،اعجاز آبازئی ،بشیر داد اور پشم گل خان کے شرکت کی بدولت پولیس ٹریننگ سکول میں 140ریکروٹس کا پاسنگ آوٹ پریڈ ہوا،پولیس ٹریننگ سکول کے ایس پی پرنسپل مزمل خان نے جملہ مہمان خصوصی کو ویلکم کیا اور باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا، اس موقع پر پرنسپل ٹریننگ سکول ایس پی مزمل خان نے مہمان خصوصی ڈ ی آئی جی مردان اعجاز احمد کو سپاہ نامہ پیش کی تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 140ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ دورانیہ مکمل کرنے کے بعد خدا کے خضور ا پنی تمام تر توانائیاں مملکت خداد پاکستان کیلئے وقف کرنے کا خلف اٹھایا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی آئی جی مردان اعجاز احمد نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بہترین پاسنگ آوٹ پریڈ اور اس طرح میرٹ کی بنیاد رکھنے والی گورنمنٹ ہی کی وجہ سے آج kpپولیس سب سے بہترین پولیس ہے ،اس لئے اس ابتداء ہی سے آپ پر فرض ہوئی کہ اس ملک و قوم کی خاطر اپنی ڈیپارٹمنٹ اور خاص کر اپنی والدین کی عزت و قار کی ابرو کی سلاحیت کو برقرار رکھیں تاکہ اپنی صلاحیتیوں کو اپنی جگہ استعمال کرکے ایمانداری سے ڈیوٹی فرض شناسی سے کریں زیادہ تر ریکروٹس میرٹ کے بنیاد پر ہوئے ہیں اور زیادہ تر ماسٹر ڈبل ماسٹر پاس ہے ،جتنے بھی ہیں بی ،اے ،بی ایس سی پاس ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ترقی اور عوام کی اصل خدمت کا عمل ہے ،آپ نے اپنے ٹریننگ مکمل کرکے عوام کی خدمت اور عوام کی جان و مال و ملک کی امن امان کی خاطر اب لڑیں گے آپ نے جس خلف لینے کا اقرار کیا تو ہم امید رکھتے ہیں کہ اس خلف کی فرمانبرداری کرکے اس ملک و قوم کی اصل ڈیوٹی کریں ،اور جس کی اپنے قابلیت اور میرٹ پر اس حد تک پہنچا ہیں ،اس کے علاوہ ایس پی پرنسپل مزمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پاسنگ آوٹ میں تمام ریکروٹس کو ایک ڈسپلین تربیت دیں کر انشاء اللہ اس سے اچھی امید رکھیںگے ،اور آگے بھی نوجوانوں کو ایک خاص ٹریننگ دیکر اسی طرح جانباز بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 2014سے لیکر ابھی تک ٹوٹل 947 ریکروٹس نے اعلیٰ پولیس تربیت حاصل کرکے یہ سب اس ریجن کے ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز صوابی کی مہربانی ہیں اور کوشش ہیں جس نے اس ملک قوم کے لئے ایک قابل پولیس آفیسر بنا کر تاکہ اصل خدمت کر سکے اس کا سہر ا حال ہی سے ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو جاتے ہیں ،بعد میں نوجوانوں نے گروپ کی شکل میں سلامی دیتے ہوئے بہترین پریڈ کا نمونہ پیش کیا اس موقع پر بہترین مارشل آرٹ میں ماسٹر طارق خان کی نگرانی میں نوجوانوں نے بہترین مظاہرہ پیش کرلیے ،نوجوان میں بہترین کارکردگی دیکھنے والے ریکروٹس میںڈی آئی جی مردان نے انعامات تقسیم کئے علاوہ ازیں جملہ شرکاء نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا،#

متعلقہ عنوان :