حلب میں جیتے جاگتے انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے، نام نہاد عالمی برادری صرف مذمتوں اور تشویش کا اظہار کرنے میں مصروف ہے ، جماعت اسلامی سیالکوٹ

پیر 26 دسمبر 2016 17:30

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ محمد اویس گھمن ،جنرل سیکرٹری ذوالفقار احمد زکی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلب میں جیتے جاگتے انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے مگر نام نہاد عالمی برادری صرف مذمتوں اور تشویش کا اظہار کرنے میں مصروف ہے ،یہ صرف اس لئے ہے کہ اس میں جو خون ناحق بہایا جارہا ہے وہ مسلمانوں کا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمامIT ورکشاپ میں ضلع بھر سے آئے ارکان و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو یہ دن اپنی بے حسی کے باعث دیکھنا پڑ رہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر بنائی جانے والی تنظیمیں ،اقوام متحدہ اور او آئی سی اور عرب لیگ سب صیہونیوں کی لونڈیاں بن چکی ہیں ان سے خیر کی امید رکھنا بیکار ہے ،اگر امت مسلمہ نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ پکڑے تو وہ وقت دور نہیں جب فلسطین،کشمیر ،افغانستان، صومالیہ،برما اور شام کے بعد باقی ممالک میں بھی اسی طرح خون کی ندیاں بہائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :