چین اور روس میں رابطہ سازی قائم کرنے والی شاہراہ بنانے کا اعلان

355ملین ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہ 2019میں فعال ہوگی،چینی میڈیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین اور روس کے مابین رابطہ سازی قائم کرنے کے لئے رواں ہفتے ہائی وے کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ چینی میڈیا کے مطابق مذکورہ ہائی وے کی تعمیر پر مشاورت28سال قبل پہلی مرتبہ ہوئی تھی جس پر حقیقی طور پر کام شروع کیا جارہا ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین 19.9کلومیٹر طویل ہائی وے چین کے صوبہ خیلون چیان اور روس کے شہر بلاکووے شک کے مابین رابطہ سازی قائم کریں گی ۔

(جاری ہے)

شاہراہ کی تعمیر پر 355ملین ڈالرز خرچ کئے جائیں گے اور جسے ٹریفک کے لئے 2019میں فعال کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک کے مابین تعمیر ہونے والی اس ہائی وے کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو عروج حاصل ہو گا جس کے مینگولیا پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ شاہراہ کے ذریعے کارگو اور عوام کی نقل وحمل میں بے تحاشا اضافہ ہونے کی توقع ہے ۔ 2020سے اس ہائی وے کے ذریعے سالانہ 3ملین میٹرک ٹن کارگو کی ترسیل اور1.48ملین مسافروں کی نقل وحمل میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :