چین دنیا بھر میں لکڑی کی اشیافروخت کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا

15ء میں جنگلات کی آمدنی 5.9ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین دنیا بھر میں لکڑی کی اشیافروخت کرنیوالا سب سے بڑا ملکبن گیا 2015ء میں 13.5گنا اضافہ کے بعد جنگلات کی آمدنی 5.9ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین نے جنگلات کو ترقی دینے کے لئے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق2020ء تک جنگلات کی آمدنی1.3ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔

(جاری ہے)

جنگلات انتظامیہ کے ڈائریکٹر زینگ جیانگ لانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنگلات کے شعبے میں 60ملین افراد کو روز گار ملے گا انہوں نے کہا ملک کی ساٹھ فیصد غریب آبادی پہاڑوں ، جنگلات اور صحرائی علاقوں میں مقیم ہے جو اس پیشہ سے وابستہ ہے ۔چین دنیا بھر میں لکڑی کی اشیاء فروخت کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے جس نے 2001ء میں اس سے 409ارب یوآن حاصل کئے جبکہ 2015ء میں یہ آمدنی13.5گنا اضافہ کے بعد 5.9ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :