چین اور ساؤ تومے اینڈ پرنسپے مابین 20سال بعد سفارتی تعلقات بحال ، مشترکہ اعلامیے پر دستخط

ایک چین پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد ہے، اہم مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گی ، فریقین تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون جاری کریں گے، فریقین کا اتفاق چین اور ساؤ تومے اینڈ پرنسپے کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی افریقہ کے لئے بھی خوشگوار خبر ہے،چینی وزیر خارجہ

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین اور سائوتوم اینڈ پرنسپ نے سفارتی بحال کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک چین پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد ہے، ہم مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گی اور ترقی پزیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا، فریقین تعلیم، ثقافت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون جاری کریں گے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ساؤ تومے اینڈ پرنسپے کے وزیر خارجہ نے ملاقات کیجس میں دونوں نیسفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ملاقات کے بعد فریقین نے دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔ اس طرح چین اور مغربی افریقہ کے درمیان 20سال قبل معطل سفارتی تعلقات سرکاری طور پر بحال ہو گئے ہیں فریقین نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک چین کا اصول مستقل بنیادوں پر دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اطراف ایک دوسرے کے ہم مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گی اور ترقی پزیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا۔ فریقین، تعلیم، ثقافت، اور سیروسیاحت کے شعبوں میں تعاون جاری کریں گے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ چین اور ساؤ تومے اینڈ پرنسپے کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی نہ صرف دونوں ملکوں کے لئے بلکہ افریقہ کے لئے بھی ایک خوشگوار خبر ہے۔

متعلقہ عنوان :