Live Updates

عمران خان وفاقی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھائیں، دھرنے کے بجائے اسمبلی میں گھیرائو شروع کردیا ، پانامہ سکینڈل درست ہے تو وہ ثبوت لائیں،ذوالفقار بھٹو کا دور سول آمریت کا تھا ،بلاول تاریخ میں جھانکیں،بڑھکیں نہ ماریں، ان کی باتیں ان کے حجم سے زیادہ ہیں ،میرے والد کو پیپلزگارڈ کے نمائندوں نے شہیدکیا ،ہم معاف کردو اور بھول جائو کی پالیسی پر چل رہے ہیں،ایک دوسرے کے خون معاف نہ کئے تو کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا،پیپلزپارٹی نعروں کے بجائے سندھ میں عوامی مسائل پر توجہ دے ،پاکستان کو معاشی طاقت بننے سے روکنے کیلئے سی پیک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ، لوگ اب جمہوریت کا سبق نوازشریف سے پڑھتے ہیں

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا اپنے والد کے 44ویں یوم شہادت کی تقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے بجائے اسمبلی میں گھیرائو شروع کردیا ہے،اگر پانامہ سکینڈل درست ہے تو ثبوت کیوں نہیں لاتے، عمران خان وفاقی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھائیں،بلاول تاریخ میں جھانکیں،بڑھکیں نہ ماریں،بلاول کی باتیں ان کے حجم سے زیادہ ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کا دور سول آمریت کا تھا ،میرے والد کو پیپلزگارڈ کے نمائندوں نے شہیدکیا ہم معاف کردو اور بھول جائو کی پالیسی پر چل رہے ہیں،ایک دوسرے کے خون معاف نہ کئے تو کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا،پیپلزپارٹی نعروں کے بجائے سندھ میں عوامی مسائل پر توجہ دے،مانتے ہیں سیف الرحمان کے ذریعے احتساب درست نہ ہوا،پاکستان کو معاشی طاقت بننے سے روکنے کیلئے سی پیک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں،آج لوگ جمہوریت کا سبق نوازشریف سے پڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو اپنے والد کے 44ویں یوم شہادت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا،ایک دوسرے کو معاف کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،اپنی غلطیوں کو ماننے سے ہی جمہوریت پروان چڑھے گی،ہماری قیادت اکثریتی رائے کو اہمیت دیتی ہے،ہماری قیادت اکثریتی رائے اور مشاورت سے فیصلے کرتی ہے،پیپلزپارٹی نعروں کے بجائے سندھ میں عوامی مسائل پر توجہ دے،مراد علی شاہ اچھے انسان ہیں،انہیں کام کرنے کا موقع بھی دیا جائے۔

سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھائیں،عمران خان کارکردگی کی بنیا د پر 2018کے الیکشن کی تیاری کریں،اقتصادی راہداری پاکستان اور خطے کے ملکوں کیلئے سنہری مستقبل کی نوید ہے،پاکستان کو معاشی طاقت بننے سے روکنے کیلئے سی پیک کے خلاف سازشیں ہور ہی ہیں،عمران خان نے دھرنے کے بجائے اسمبلی میں گھیرائو شروع کردیا اگر پانامہ سکینڈل درست ہے تو ثبوت کیوں نہیں لاتے ،ردی کے ٹکڑے لانے کے بجائے ثبوت لائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پیپلزگارڈ کے نمائندوں نے شہیدکیا ہم معاف کردو اور بھول جائو کی پالیسی پر چل رہے ہیں،ایک دوسرے کے خون معاف نہ کئے تو کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا،ذوالفقار علی بھٹو کا دور سول آمریت کا تھا،بلاول تاریخ میں جھانکیں،بڑھکیں نہ ماریں،بلاول کی باتیں ان کے حجم سے زیادہ ہیں،بلاول کو اپنے ماضی پر اترانے کی ضرورت نہیں وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں،میں اصول کی بات کر رہا ہوں،مانتے ہیں سیف الرحمان کے ذریعے احتساب درست نہ ہوا،مسلم لیگ (ن)سیاسی بلوغت میں آچکی ہے،آج جمہوریت کا سبق لوگ نوازشریف سے پڑھتے ہیں۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات