’شرمندہ ہوں قائد‘۔ محسن عباس حیدر کے گانے نے پاکستانیوں کے دلوں کو چھُو لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) : معروف ڈی جے ، گلوکار اور اداکار محسن عباس حیدر نے قائد اعظم کی پیدائش پر ''شرمندہ ہوں قائد'' نغمہ پیش کیا جس نے پاکستانیوں کے دلوں کو چھُو لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محسن عباس حیدر کا یہ نغمہ گشتہ روز 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔

(جاری ہے)

نغمے میں محسن عباس حیدر نے قائد اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی محنت کو دفنا کر زندہ ہیں اور اس پر ہمیں بے حد شرمندگی ہے۔

اپنے نغمے میں محسن عباس حیدر نے پاکستان کے موجودہ معاشرتی حالات پر بھی ایک نظر ڈالی جس نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل کو چھُو لیا۔ محسن عباس کا یہ نغمہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبولیت حاصل کر گیا ہے۔ محسن عباس کا نغمہ ''شرمندہ ہوں قائد'' آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :