خشک موسم جنوری تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ دسمبر کے بعد اگلا مہینہ جنوری میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اس سیزن کا انتہائی سرد ترین دن تھا اور محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں درجہ حرارت3ڈگری اور اسلام آباد میں درجہ حرارت2ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔ جڑواں شہروں میں درجہ حرارت عموماً منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے تاہم اس سال سب سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سنٹی گریڈ تھا۔ اگر خشک موسم جاری رہا تو اس سیزن کی گندم فصل بھی متاثر ہو گی۔ سبزیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیںا ور بارانی علاقوں میں فصلوں کے لئے پانی ضروری ہوتا ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :