جامشورو میں نئی جیل کا منصوبہ تاخیر کا شکار، جیل کیلئے زمین نہ مل سکی

سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کیلئے 45 میٹر لمبی اور 10 میٹر گہری سرنگ کا انکشاف ہوا تھا ،

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) حکومت سندھ کا انتہائی خطرناک قیدیوں کے لیے جامشورو میں نئی جیل بنانے کا ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ تاخیر کاشکار ہے، محکمہ جیل کو تاحال زمین ہی نہ مل سکی،اکتو بر 2014 میں سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کیلئے 45 میٹر لمبی اور 10 میٹر گہری سرنگ کا انکشاف ہوا تھا ، تاہم بروقت اطلاع ملنے پر حساس اداروں نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے ضلع جامشورو میں 300 ایکٹر پر نئی جیل تیار کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ دو سال گزرنے کے باوجود نئی جیل کے لیے مختص زمین محکمہ جیل خانہ جات کو منتقل نہ ہونے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ نئی جیل میں خطرناک قیدیوں کو منتقل کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق سندھ میں چھ مزید جیلوں کا منصوبہ شروع ہونا تھا لیکن وہ بھی محکموں کی سستی کی نذر ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :