سروسز کی معطلی :فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے انتظامیہ پر کرپشن اور اقرباء پروری کا الزام لگا دیا

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) سروسز کی منسوخی کے بعد فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمٹیڈ ( ایف ایف بی ایل) کے ملازمین کمپنی کی انتظامیہ پر کرپشن اور اقرباء پروری کا الزام لگا دیا ہے جبکہ انتطامیہ کا موقف ہے کہ ان ملازمین کے کنٹریکٹس ختم ہو گئے تھے اور انہیں تھرڈ پارٹی کے ذریعے نئے کنٹریکٹس پیش کئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ویب سائیٹ کے مطابق ایف ایف بی ایل ایک پبلک لمٹیڈ کمپنی ہے جو کہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت تشکیل دی گئی ہے اور یہ جدید دانے دار یوریا اور ڈآئی امونیم فاسفیٹ فرٹیلائزر کمپلیکس رکھتا ہے ۔

یہ پلانٹ 6.5 ارب روپے کے مجموعی خسارے کے بعد 2001 میں بند کر دیا گیا تھا تاہم ستمبر 2003 میں دوبارہ چالو کر دیا گیا ۔ 87 ملازمین نے ایک دستاویز دستخط کئے ہیں جس میں انہوں نے بھرتیوں کے دوران انتظامیہ پر کرپشن اور اقرباء پروری کا الزام لگایا ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل ہیڈکوارٹرز ، آرمی چیف اور دیگر دفاتر کو لکھی گئی درخواستوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ کمپنی انتظامیہ رولز کی خلاف ورزی کر رہی ہے جن میں زائد العمر ملازمین ، گیسٹ ہائوسسز اور گاڑیوں کا غلط استعمال بھی شامل ہے ۔

دریں اثناء ایف ایف بی ایل کے ایڈمن منیجر کرنل(ر) سہیل خیرات کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں انہوںنے کہا کہ 78 ملازمین نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی سروسسز کو ریگولائز کیا جائے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :