وزارت خزانہ کی 5ہزار کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)وزارت خزانہ نے 5ہزار کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے کہاکہ 5ہزار کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،اس سے متعلق سوشل میڈ یا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں اور یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوٹ کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا ،نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کے لیے مسائل ہونگے ۔وزارت خزانہ نے مزید کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران کل کرنسی کا 17فیصد 5ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل ہے ۔